معروف قوال امجد صابری تکفیریوں کے قاتلانہ حملے میں جان بحق

IQNA

معروف قوال امجد صابری تکفیریوں کے قاتلانہ حملے میں جان بحق

18:53 - June 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3501041
بین الاقوامی گروپ: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں معروف قوال امجد صابری شہید ہو گئے
معروف قوال امجد صابری تکفیریوں کے قاتلانہ حملے میں جان بحق
ایکنا نیوز- پولیس کے مطابق امجد صابری اپنے ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں جارہے تھے، کہ اسی دوران لیاقت آباد نمبر 10 کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری موقع پر ہی شہید جب کہ ان کے ساتھ گاڑی میں موجود سلیم صابری شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے 30 بور کی 5 گولیوں کے خول ملے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد حسن اسکوائر کی جانب فرار ہو گئے۔

عباسی شہید ہسپتال کے ہیلتھ سروسز کے سینئر ڈائریکٹر نے بھی امجد صابری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری ہسپتال پہنچنے سے قبل کی ہلاک ہوچکے تھے۔

سندھ سینسر بورڈ کے چیئرمین فخرعالم کے مطابق امجد صابری کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے سیکیورٹی کے لیے درخواست بھی دی تھی مگر صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا




نظرات بینندگان
captcha