شوال المکرم كا چاند 5 جولائی كو نظر آنے کا امکان ہے، محكمہ موسمیات

IQNA

شوال المکرم كا چاند 5 جولائی كو نظر آنے کا امکان ہے، محكمہ موسمیات

18:13 - June 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501048
بین الاقوامی گروپ:محكمہ موسمیات نے امكان ظاہر كیا ہے كہ شوال كا چاند 5 جولائی كو نظرآنے کا امکان ہے جس کے باعث عیدالفطر 6 جولائی بروز بدھ کو ہوسکتی ہے۔
شوال المکرم كا چاند 5 جولائی كو نظر آنے کا امکان ہے، محكمہ موسمیات

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوزکے مطابق اس مرتبہ روزے 29 ہوں گے یا 30، یہ تو شوال كا چاند نظر آنے پر ہی واضح ہوگا مگر محكمہ موسمیات کے مطابق شوال كا چاند 5 جولائی كو نظر آنے کا امکان ہے جس کے باعث عید الفطر 6 جولائی بروز بدھ کو متوقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شول المکرم کے چاند سے متعلق 20 رمضان کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

دوسری جانب شوال كا چاند دیكھنے كے لیے مركزی رویت ہلال كمیٹی كا اجلاس اس باركراچی كے بجائے لاہور میں ہوگا جس كی صدارت مفتی منیب الرحمان كریں گے۔

ادھر وزارت مذہبی امور نے پشاور كی مسجد قاسم علی خان كے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطے كی تیاریاں بھی كرلی ہیں، وزارت مذہبی امور كی كوشش ہے كہ ملی یكجہتی كیلئے ملک بھر میں  روزہ كی طرح ایک ہی دن عید بھی ہو۔

نظرات بینندگان
captcha