
ایکنا نیوز- ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق شب قدر کی مناسبت سے مجلس منعقد ہوئی جسمیں ادارہ رہبر کے نمایندے حجتالاسلام والمسلمین هادوی، المصطفی کے نمایندے جمشید بذربخش، قاری قرآن اور مرثیہ گو اهل بیت(ع) شعراء سمیت ایرانی طلبا اور دیگر افراد شریک بڑی تعداد میں تھے۔
مجلس کے آغاز میں جمشید بذربخش نے دعا جوشن کبیر کی قرآت کی جسکے بعد حجتالاسلام هادوی نے خطاب کیا
انہوں نے شب قدر میں دعا کی اہمیت پر خطاب میں کہا کہ پورے وجود سے خدا کے سامنے خودکو فقیر محسوس کرنا، مصلحت کو درک کرنا اور خدا کو رحمان و رحیم کے نام سے پکارنا شرایط دعا میں شامل ہیں۔
انہوں نے پورے سال میں اچھے کردار اور اعمال کو بھی دعا کی مقبولیت سے منسلک قرار دیا
انکا کہنا تھا کہ اگرچہ درست ہے کہ لوح محفوظ میں سب کچھ درج شدہ ہے مگر علامه طباطبایی، کے مطابق لوح محفوظ کا بھی قانون ہے اور شرایط دعا بھی ممکن ہے کہ لوح محفوظ کے قوانین سے وابستہ ہو۔
حجتالاسلام هادوی نے مزید کہا کہ اندورنی کیفیت بھی دعا کی قبولیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور اس کے علاوہ امام زمانہ (عج) کی نظر کرم بھی ضروری ہے۔