بان کی مون کا کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

IQNA

بان کی مون کا کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار

12:52 - July 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501140
بین الاقوامی گروپ:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں 30 نہتے کشمیری مظاہرین کی ہلاکت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بان کی مون کا کشمیری مسلمانوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے  اے پی پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فورسز کے ہاتھوں 30 نہتے کشمیری مظاہرین کی ہلاکت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایک بریفنگ کے دوران بان کی مون کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ دو دنوں کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی دستوں کے درمیان جھڑپوں ميں 30 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha