سوڈان میں غلط چھپائی والے قرآنی نسخوں کی تقسیم کا خدشہ

IQNA

سوڈان میں غلط چھپائی والے قرآنی نسخوں کی تقسیم کا خدشہ

8:07 - July 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3501143
بین الاقوامی گروپ: انجمن علما سوڈان کے رکن «شیخ محمدهاشم الحکیم» نے غلط چھپائی والے قرآنی نسخوں کی تقسیم کے حوالے سے خبردار کیا

سوڈان میں غلط چھپائی والے قرآنی نسخوں کی تقسیم کا خدشہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «النیلین» کے مطابق انجمن علما سوڈان اور افریقی علما کونسل کے رکن «شیخ محمدهاشم الحکیم» نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں غلط چھپائی والے قرآنی نسخے بڑی تعداد میں تقسیم کیے گیے ہیں.


انکا کہنا ہے کہ شامی-مصری پبلشرز کی جانب سے چاپ کردہ قرآنی نسخے جنہوں نے الازھر سے چھپائی کی اجازت بھی حاصل کررکھا ہے انکا چاپ کردہ قرآنی نسخہ درست نہیں۔

الحکیم نے بعنوان مثال کہا کہ:آیت ۶۴ سوره «آل عمران» اور صفحہ ۱۰ اس قرآن میں موجود ہی نہیں۔


انجمن علما سوڈان کے رکن نے ملک میں اس نسخے کے داخل ہونے کے حوالے سے کہا :

وزارت اوقاف، وزارت ثقافت، کسٹم کا ادارہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔


3514455

نظرات بینندگان
captcha