
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ صدی البلد کے مطابق بہت سے مسلمان دانشور اس سے بے خبر ہیں کہ اکثر قدیم ترین قرآنی نادر نسخے غیر اسلامی اور مغربی ممالک میں موجود ہیں
مصر کی ایک عربی ویب سایٹ پردنیا کے چند نایاب قرآنی نسخے بمع تصاویر پیش کیے گیے ہیں.
بیرمنگھم کا قرآنی نسخہ
بیرمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں دنیا کے قدیم ترین قرآنی نسخوں کے چند اوراق ملے ہیں جنکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ۱۳۷۰ سال پرانے ہیں اور اس یونیورسٹی میں محفوظ کیے گیے ہیں
ریڈیو کاربن کے ٹیسٹ میں معلوم ہوا ہے کہ دنبے یا بکری کے جلد پر لکھا گیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ نسخہ سال ۵۶۸ تا ۶۴۵ عیسوی سے متعلق ہے.
چینی زبان میں قرآنی مجید کا نسخہ
چین کے شمال مغربی حصے «گانسو» میں چینی زبان کے ترجمے ساتھ قرآن مجید کے حوالے سے خیال کیاجاتا ہے کہ ۱۹۱۲ میں یہ نسخہ لکھا گیا ہے.
قرآن سال ۲۰۰ هجری - یمن
یمن کے شہر «الضالع» کے ایک جوان نے قرآن مجید کا نسخہ دریافت کیا ہے جسکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ
سال ۲۰۰ هجری سے متعلق ہے۔
یمن کے جنوبی شهر الضالع کے خطرناک ترین غاروں سے دریافت کیا گیا نسخہ بارہ ملین ریال میں مانگا گیا مگر اس جوان نے اس آفر کو مسترد کردیا ہے.
مصحف قاجاری
قرآنی نسخہ جو «مصحف قاجاری» کے عنوان سے مشہور ہے کے آٹھ صفحے سونے کے پانی سے مزین ہیں اس نسخے کو بھی قدیم ترین نسخوں میں شمار کیا جاتا ہے.