بحرین میں شیعوں کے خاتمے کاخوفناک آل خلیفه منصوبہ

IQNA

بحرین میں شیعوں کے خاتمے کاخوفناک آل خلیفه منصوبہ

7:20 - July 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3501186
بین الاقوامی گروپ: بحرین میں جاری مظالم کے دیکھتے ہوئے ملک میں موجود انسانی حقوق کے ادارے نے اعلان کیا کہ ان اقدامات کا مقصد ملک سے شیعوں کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے

بحرین میں شیعوں کے خاتمے کاخوفناک  آل خلیفه منصوبہ


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق آل خلیفہ کے مظالم، شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنا اور ملک میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی جمعیت الوفاق کو تحلیل کرنا، ثابت کرتا ہے کہ خوفناک منصوبے کے تحت ملک کی اکثریتی آبادی کو ختم کرنے کی سازش پر عمل کیا جارہا ہے اور ان تمام امور کے پیچھے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی کوقرار دیا جاسکتا ہے۔

 انسانی حقوق کے ادارے کے بیان میں اس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور سیاسی حقوق کی پامالی نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے ساتھ مذہبی آزادی پر پابندی کے حوالے سے عالمی برادری کو نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔


امام جمعہ کی گرفتاری

العالم کے مطابق سیکورٹی ایجنسز کے اہلکاروں نے ملک میں سب سے بڑی نماز جمعہ کے امام شیخ محمد صنقور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔


3515819
نظرات بینندگان
captcha