
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایران کےحج و زیارات میں ولی فقیہ کے نمائندے حجتالاسلام سیدعلی قاضیعسكر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں پر ایرانی سفیر مهدی آبادی، اور ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر شهابالدین دارایی نے انکا استقبال کیا۔
حج و زیارات میں ولی فقیہ کا نمایندے پاکستانی وزیر حج سردار محمد یوسف کی دعوت پر حج مسایل کے بارے میں گفتگو کے لیے پاکستان آئے ہیں۔
ایرانی وفد اور علما مختلف مذہبی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر کے تعاون سے اس موقع پر حجت الاسلام قاضی عسکر پاکستان کے مختلف سیاسی، مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔