سوڈان میں جعلی قرآن کی جمع آوری

IQNA

سوڈان میں جعلی قرآن کی جمع آوری

7:10 - July 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501220
بین الاقوامی گروپ: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے جعلی قرآن مجید کے نسخے ضبط کرلیے

سوڈان میں جعلی قرآن کی جمع آوری


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «النیلین» کے مطابق برآمدہ شدہ قرآنی نسخوں کی پیکٹوں پر جامعہ الازھر اور عالمی انجمن حفظ قرآن مجید کے ادارے کا جعلی مہر بھی لگایا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایک عرب ملک سے صادر شدہ ان مشکوک قرانی نسخوں کو مزید تحقیقات کے لیے سوڈان کی وزارت اوقاف کے حوالے کردیا گیا ہے۔


وزارت اوقاف نے تحقیقات کے بعد ان نسخوں کے جعلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان نسخوں کو ضبط اور جمع کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔


3517192

نظرات بینندگان
captcha