
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق «السومریه نیوز» نے عراقی سیکورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کاظمین کے علاقے واقع «عدن» کے میدان میں خودکش حملہ کیا گیا ہے ۔
عراقی سیکورٹی حکام کے مطابق خودکش حملے میں درجنوں عراقی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔
عدن کا علاقہ حرم مطہر کے قریبی علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
واقعے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔