
ایکنا نیوز- جارجیا میں مسلم امور کے سربراہ «رامین ایگیداف» نے قرآنی نیوز ایجنسی (ایکنا) سے گفتگو میں اپنی تنظیم کی سرگرمیوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ دینی احکام میں عوام کی رہنمائی، اسلام کی ترویج اور مذہبی مقامات کی نگہداری ہمارے کاموں میں شامل ہیں۔
انہوں نے جارجیا کے حوالے سے کہا کہ اس وقت ملک میں ۳۱۲ مساجد موجود ہیں جہاں مسلمان بغیر کسی روک ٹوک کے اپنی عبادات بجالاتے ہیں البتہ بعض مساجد میں تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔
انہوں نے میڈیا پر خبروں کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی مسجد میں آذان پر پابندی نہیں اور ہر جگہ اذان کے ساتھ مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ صرف تفلیس میں واقع مسجد ایک ایسی مسجد ہے جہاں اذان کے لیے لاوڑاسپیکر استعمال نہیں کیا جاتا اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اطراف مسجد میں بڑی تعداد میں عیسائی آباد ہے۔
جارجیا میں اسلامی آزادی
رامین ایگیداف نے جارجیا میں مذہبی آزادی کے موضوع پر گفتگو میں کہا کہ اسکارف پر بھی کوئی خاص پابندی نہیں اور تمام مسلمان خواتین بغیر کسی روک ٹوک کے اسکولوں اور اداروں میں اسکارف کے ساتھ فرائض انجام دیتی ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ایام ولادت یا شهادت اهل بیت عصمت و طهارت(ع) یا رسول اکرم(ص) کے موقع پر بعض اوقات ہماری درخواست پر سرکاری اداروں میں بھی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔
ایگیداف نے کہا کہ شیعہ سنی کی کتابیں بھی بغیر ممانعت کی گرجی اور آذری زبانوں میں شائع کی جاتی ہیں
رامین ایگیداف نے کہا کہ نماز جمعہ بھی آذری اور گرجی زبانوں میں آزادانہ طور پر ادا کی جاتی ہیں البتہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب سے آنے والے بعض مبلغین وہابیت کی یہاں پرچار کرتے ہیں جو مسایل کے باعث بن سکتے ہیں ۔