فرانس؛ عیسائی متاثرین کے ساتھ ہمدردی کے لیے مسلمان کلیسا جائیں گے

IQNA

فرانس؛ عیسائی متاثرین کے ساتھ ہمدردی کے لیے مسلمان کلیسا جائیں گے

9:05 - July 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501253
بین الاقوامی گروپ: فرانس میں اسلامی کونسل نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عیسائی پادری کے قتل کے حوالے سے ہمدردی کے اظھار کے لیے کلیساوں کا دورہ کریں

فرانس؛ عیسائی متاثرین کے ساتھ مسلمان کلیسا جائیں گے


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے روسیا الیوم کے مطابق اسلامی کونسل نے تمام ائمہ جماعت اور دیگر مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ عیسائی پادری کے قتل پر اظھار ہمدردی کے لیے اتوار کو کلیساوں میں جائیں۔


کونسل نے نماز جمعے کے خطبا سے بھی کہا ہے کہ وہ جمعہ کے دن خطبوں کو عیسائی برادری سے ہمدردی کے لیے مخصوص کریں۔


قابل ذکر ہے کہ منگل کو ایک دہشت گردانہ واقعے میں دو مسلح شخص نے کلیسا پر حملہ اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنانے کے بعد پادری کے سر کو چاقو سے جدا کردیا تھا

تکفیری تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


3518562

نظرات بینندگان
captcha