پاکستان؛سائبر ٹیررازم پر 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، سائبر کرائم بل منظور

IQNA

پاکستان؛سائبر ٹیررازم پر 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، سائبر کرائم بل منظور

13:51 - July 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501256
بین الاقوامی گروپ:انٹر نیٹ پرمذہبی ، نسلی یا فرقہ وارانہ مواد ڈالنے یا پھیلانے پر 7 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ انٹر نیٹ پردہشتگردی یا انتہاپسندی کی فنڈنگ اورفنڈریزنگ پر7سال قید ہوگی
پاکستان؛سائبر ٹیررازم پر 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، سائبر کرائم بل منظور
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے سائبر کرائم بل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد سائبر ٹیررازم پر 14 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
سائبر کرائم بل منظور ہونے کے بعد سائبر ٹیررازم اور چائلڈ پورنوگرافی کے جرائم ناقابل ضمانت ہونگے اور تمام جرائم پر گرفتاری یاکارروائی سے پہلے عدالت سے اجازت ضروری ہوگی جبکہ کوئی ڈیٹا عدالتی حکم کے بغیر لیا جاسکے گا نہ شیئر کیا جاسکے گا۔ 
چائلڈ پورنوگرافی پر 7سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سائبر ٹیررازم پر 14سال قید اور 50لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔سائبر کرائم بل کی منظوری کے بعد ریاستی سالمیت کےخلاف کارروائیوں میں ملوث عناصر کوسزائیں دی جاسکیں گی۔انٹر نیٹ پرمذہبی ، نسلی یا فرقہ وارانہ مواد ڈالنے یا پھیلانے پر 7 سال قید کی سزا ہوگی جبکہ انٹر نیٹ پردہشتگردی یا انتہاپسندی کی فنڈنگ اورفنڈریزنگ پر7سال قید ہوگی۔علاوہ ازیں جعلی ویب سائٹ بناکر دھوکہ دہی یافراڈ پر 3سال قید ،غیرقانونی سمز اور موبائل ٹیمپرنگ پر بھی 3 سال قیداور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
نظرات بینندگان
captcha