بحرین کا بادشاہ «سیدمجید مشعل» کو گرفتار کرنے کا ذمہ دار ہے

IQNA

بحرین کا بادشاہ «سیدمجید مشعل» کو گرفتار کرنے کا ذمہ دار ہے

7:03 - August 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501266
بین الاقوامی گروپ: بحرین میں انسانی حقوق کے ادارے نے بحرین کے بادشاہ «حمد بن‌عیسی آل‌خلیفه» کو بحرین کی علما کونسل حجت‌الاسلام‌والمسلمین «سیدمجید مشعل» کی گرفتاری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بحرین کا بادشاہ «سیدمجید مشعل» کو گرفتار کرنے کا ذمہ دار ہے


ایکنا نیوز- «مرآة‌ البحرین»، کے مطابق انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے عناصر نے سیدمجید مشعل کے گھر پر حملہ کرکے اسے گرفتار اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جو مکمل طور پر قانون کی خلاف ورزی ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ حجت‌الاسلام‌والمسلمین سیدمجید مشعل، دیگر مکاتیب اور مسالک سے گفتگو اور وحدت کا داعی تھے

انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ شیخ مشعل پیوسته عوام کے حقوق کا مطالبہ کررہے تھے اور انکو اسی لیےانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


تنظیم نے شیعہ عالم دین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

شیعہ علما کونسل ایک اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے جسکو بحرین کے خودساختہ عدالت نے ۲۰۱۴ میں غیر قانونی قرار دیا تھا

آل خلیفہ کے ایجنٹوں نے حجت‌الاسلام‌والمسلمین مشعل کو انکے گھر سےگذشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

3518903

نظرات بینندگان
captcha