پاپ: دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا نادرست ہے

IQNA

پاپ: دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا نادرست ہے

14:05 - August 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3501268
بین الاقوامی گروپ: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دہشت گردی اور اسلام کے درمیان موازنہ کو غلط قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گردوں کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے الیوم السابع کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دہشت گردی اور اسلام کے درمیان موازنہ کو غلط قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گردوں کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ،ہر مذہب میں انتہا پسند گروہ  موجود ہوتے ہیں اور شدت پسندگروہ عیسائیوں میں بھی موجود ہیں ۔ پولینڈ کے دورے سے واپسی پر اپنے طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اسلام اور تشدد کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے ، اسلام کا تشدد سے موازنہ کرنا درست نہیں ہے ۔
 انہوں نے کہا کہ عیسائی بھی اتنے ہی خطرناک اور مہلک ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپ نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب دھکیل رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا ہر مذہب میں اس طرح کے بنیاد پرست عناصر محدود تعداد میں ہوتے ہیں ۔ اس طرح کے عناصر عیسائیوں میں بھی ہیں اور اگر میں اسلامی شدت پسندی کے بارے میں بات کروں تو پھر مجھے عیسائی شدت پسندوں کے بارے میں بھی بات کرنا ہوگی ۔ 
نظرات بینندگان
captcha