
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Pak Observer» کے مطابق بچوں کے لیے لکھی گئی داستان کی کتاب « قرآنی کہانیاں» میں قرآن مجید کی منتخب داستانیں بیان کی گئی ہیں۔
کتاب لکھنے کا مقصد نوجوانوں کی تربیت اور شخصیت نکھارنا بتایا جاتا ہے تاکہ وہ کل معاشرے میں بہترین کردار ادا کرسکے۔
« قرآنی کہانیاں» میں نو قرآنی داستانیں شامل ہیں جبکہ ہر کہانی کے ساتھ اخلاقی طور پر نصیحتیں بھی لکھی گئی ہیں۔