
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «clisel.com» کے مطابق اسلامی خطی نسخوں کی فاونڈیشن ، ثقافتی مرکز برایے اسلامی خطی نسخے اور اسلامی ثقافتی و صوفی مرکز کے تعاون سے کیمبرج یونیورسٹی میں تیرہ سے پندرہ ستمبر کو کیمبرج یونیورسٹی میں گیارویں اسلامی خطی نسخوں کی کانفرنس منعقد ہوگی۔
کانفرنس تصوف اور ثقافتی اسلامی خطی نسخے کے عنوان سے منعقد ہوگی جسمیں عرفان اور اسلامی ثقافتی نسخوں کے حوالے سے اظھار خیال ہوں گے
تاریخ کے حوالے سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے صوفیاء نے دعاوں ،قصیدوں اور شاعری کے علاوہ خطبوں، تاریخ اور تفیسر کے علمی آثار کو خطاطی کی شکل میں محفوظ کیا ہے۔
صوفیا کے بیٹھکوں میں چھوٹی لائبریریوں کی شکل میں علمی آثار خطی نسخوں کی شکل میں موجود ہوتے تھے
کانفرنس میں مذکورہ علمی آثار کے حوالے سے مقالے پیش ہوں گے جبکہ کانفرنس کے ہمراہ تین تعلمی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے
ورکشاپ میں اسلامی خطاطی، اسلامی تاریخ آثار اور اس حوالے سے خدمات دینے والی تاریخی شخصیات اور انکی خدمات کا جایزہ لیا جائے گا۔