ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آستانے کے شعبہ خواتین کے تعاون سے حرم حسینی میں قرآنی حافظات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔
مذکورہ حافظات نے دو مہینے کے کورس میں شرکت کی تھیں جو کربلا کے مختلف صوبوں
کربلا، بابل، میسان، بغداد، بصره اور «صلاحالدین» میں منعقد ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق قرآنی کورس میں چار سے گیارہ سال کی طالبات شرکت کررہی تھیں اور ان طالبات نے دو مہینے کے کورس میں دو پاروں کے علاوہ سورہ «یس» حفظ کیا ہیں
آستانے کے قرآنی شعبے کے تعاون سے کورس کے اختتام پر امتحان لیا گیا اور نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیےگئے۔
