
ایکنا نیوز- سوئیڈن میں ہونے والے قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے دن کی مناسبت سے منعقد ہوئی جسمیں اہم خدمات دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی گئی
سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں شمالی یورپ کے قرانی مقابلے دو مرحلے میں منعقد ہوئے جنمیں قرائت، ترتیل، حفظ، اذان اور مفاهیم قرآن شامل تھا.
تین روزہ قرآنی مقابلوں میں سوئیڈن، ڈنمارک، ناروے اور فن لینڈ سے 92 قاری شرکت کررہے تھے
قرآنی مقابلوں کے ہمراہ خطاطی نمائش اور قرآت کے ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.
اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں بیرون ملک طلبا کی نمائش میں رہبر معظم کے حکم پر نوجوان نسل اور جدید ٹیکنالوجی سے آشنائی کے موضوع پر فن پارے رکھے گیے تھے
نمائش، جهان نگاه پوپا نامی تنظیم اور ایرانی آرٹسٹ جواد رضایی مهر کے تعاون سے منعقد ہوئی تھی ۔


