
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے کے مطابق گذشتہ سال منا حادثے میں کم از کم ۱۳۷ حجاج جان بحق ہوگیے تھے جبکہ سو کے قریب حجاج لاپتہ ہوگئے تھے جنکی شناخت کا عمل اب تک جاری ہے
اس حادثے کی وجہ سے مصری وزارت صحت نے حج میں میڈیکل سہولیات کو ناقص قرار دیتے ہوئے حج انتظامیہ کے واقعے میں قصوروار ٹھرایا تھا اور مصر کے وزیر بھی مستعفی ہوگیے تھے۔
اسی حوالے سے مصری حکام ایک اور حادثے کے خوف سے اس بار کم ازکم ۲۳ میڈیکل ٹیم حج مشن پر بھیجوارہے ہیں جو مکہ اور مدینہ میں میڈکل خدمات انجام دیں گی۔
مصری وزارت صحت خوفزدہ ہے کہ اس سال بھی کوئی حادثہ رونما نہ ہو اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہر طرح سے تیاری کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ منا واقعے کے ایک سال گذرنے کے باوجود اس بارے میں کوئی شفاف کارروائی نہیں کی گئی اور اس بار بھی خانہ پوری سے کام لینے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔