
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «cqr» کے مطابق حفظ قرآن کریم سیمینار ملایشیاء کے اسلامی ترقیاتی فاونڈیشن، قرآن ریسرچ سنٹر، ملایا یونیورسٹی ، تقوا فاونڈیشن اور ملایشیاء کے اسلامی تعلیمی مرکز کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
تدریس قرآن کے طریقوں کی تحقیق،حفظ اور جدید اصولوں کے حوالے سے اس سیمینار میں مباحثے ہوں گے اور سیمینارمیں تین زبانوں انگریزی، عربی اور ملایشین زبان میں مقابلے پیش ہوں گے ۔
خواہشمند حضرات ۲۰ شہریور تک مقابلے ارسال کرسکتے ہیں۔
اسی حوالے سے گذشتہ سات سالوں کی طرح اگلے سال بھی ملایشیاء کے قرآنی تحقیقاتی مرکز کے تعاون سے سیمینار منعقد ہوگا جسمیں قرآنی ریسرچ ماہرین اپنے جدید نظریات اور خیالات مقالوں کی شکل میں پیش کریں گے۔