
ایکنا نیوز- شنقنا نیوز کے مطابق کربلا میں حرم مطهر امام حسین(ع) کے گنبد پر نصب سرخ پرچم کو محرم کے پہلے دن سیاہ پرچم کے ساتھ تبدیل کرنے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں.
ہرسال محرم کی آمد پر پرچم تبدیلی کی تقریب میں ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں۔
اس پروقار اور دلسوز تقریب میں سیاہ پرچم کو سرخ پرچم کےساتھ تبدیل کیا جاتا ہے جسکا مطلب غم کے موسم کا آغاز ہے جو ۶۱ ہجری میں شہادت امام حسین (ع) کی یاد تازہ کرتا ہے.
امام حسین (ع) کے حرم سے وابستہ فیکٹری میں سرخ پرچم پر کام جاری ہے اور یکم محرم کو تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے.