
ایکنا نیوز- کروشیا میں پہلا حفظ اور حسن قرآت مقابلہ اسلامی مرکز زاگرب میں ہورہا ہے جسمیں ایران سمیت پینتالیس ممالک شرکت کررہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں مقابلوں کے ججز کمیٹی کے رکن اور ایران کے عالمی شہرت یافتہ قاری احمد ابوالقاسمی نے اعزازی تلاوت کی سعادت حاصل کی۔

ان مقابلوں میں قاری هادی موحدامین ایران کی نمائندگی کررہا ہے۔
تہران کے قاری امین ملکی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے اس مقابلے میں منتخیب ہوچکا ہے۔
کروشیا میں پہلی بار اس سطح پر قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جسمیں دنیا کے نامور قرآء شرکت کررہے ہیں۔