
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق مختلف علاقوں میں محرم کے علم اور بینرز اتارنے پر عزاداروں نے
المالکیه اور السنابس کے علاقوں میں مظاہرہ کیا جنپر پولیس اور دیگر فورسز نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
آل خلیفہ کے ہاتھوں اس وقت سینکڑوں بیگناہ جیلوں میں قید ہوچکے ہیں ۔
آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکمران سال ۲۰۱۱ سے عوامی مظاہروں کو سختی سے کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شیعہ علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہوں پر حملوں کا سلسلہ معمول بن چکا ہے۔