ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق سندھ حکومت نے وفاق سے آٹھ سے دس محرم الحرام تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست کردی ہے۔ رینجرز نے حکومت سندھ کو آگاہ کیا تھا کہ محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کے خطرات ہیں جس کے بعد حکومت سندھ نے وفاق کو سفارش کی ہے کہ آٹھ محرم سے دس محرم تک موبائل سروس بند رکھی جائے۔
سندھ حکومت نے آٹھ،نو اور دس محرم الحرام کو صبح دس بجے سے رات دس بجے تک موبائل فونز بند رکھنے کی تجویز دی ہے۔