
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «christiannews» کے مطابق اصلاح پسند عیسائی پارٹی کے رہنما «کیس ونڈر اسٹاج» نے آذان پر پابندی کی درخواست میں کہا ہے کہ ہم میڈل ایسٹ میں نہیں اور ہماری پارٹی کا منشور اس کی حمایت کرتا ہے۔
اسٹاج نے اسلام مخالف بیان میں کہا : ہم مجبور نہیں کہ ہر وقت ہالینڈ کی گلیوں میں بلند آواز سے
«خدا سے بڑا ہے» کی آواز سنتے رہیں !
اسٹاج کی درخواست پر قانون میں تبدیلی کیے بغیر پابندی کے امکان کا خدشہ موجود ہے۔
ہالینڈ کے فیملی امور کے وزیر رونالڈ پلسٹرک نے اس درخواست پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اور کلیسا کے حقوق موجود ہیں اور مذاہب کی آزادی پر پابندی درست نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے قانون میں مذہبی آزادی کا شق موجود ہے مگر میونسپل کمیٹی کا ادارہ اذان کے وقت، آواز کی رفتار وغیرہ کو مشروط طور پر محدود کر سکتا ہے۔