قرآنی مقابلوں کے نام پر تکفیریوں کا اجتماع

IQNA

قرآنی مقابلوں کے نام پر تکفیریوں کا اجتماع

7:33 - October 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501743
بین الاقوامی گروپ: مسلم ممالک پر قیامت ڈھانے والے سعودی عرب میں بین الاقوامی قرآنی مقابلے شروع ہوگیے ہیں
قرآنی مقابلوں کے نام پر تکفیریوں کا اجتماع

ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «.gulfeyes.net» کے مطابق اسلامی ممالک پر قیامت ڈھانے والی آل سعود ہرسال اپنے ماتھے پر لگے بدنما داغ مٹانے کے لیے قرآںی مقابلے منعقد کراتی ہے

یمنی عوام کو خاک و خون میں ملانے والی ظالم حکومت سے وابستہ وزارت اوقاف کے تعاون سے قرآنی مقابلے مکہ مکرمہ میں شروع ہوچکے ہیں۔

سعودی تعاون سے چلنے والی بین الاقوامی انجمن حفظ قرآن بھی دنیا کے مختلف ممالک میں مقابلے منعقد کراتی ہے جہاں عام طور نو مسلم افراد کو تکفیری گروپوں میں بیھجوانے کے لیے بھی کام کیا جاتا ہے.


کیا سعودی عرب میں قرآنی مقابلے منعقد کرانے والوں نے صرف ایک ہی آیت پر کبھی غور کیا ہے کہ جہاں سوره «مائده» کی آیت میں ذکر ہوتا ہے کہ جو بغیرجرم کے ایک انسان کو قتل کرے تو گویا اس نے تمام انسانوں کا قتل کیا ہے۔

کیا یمن کے مظلوم اور بیگناہ خواتین اور بچوں کو خوفناک بموں سے اڈانے والے سعودی حکام قرآن پر عمل کرتے ہیں ؟

سرزمین امن پر رہنے والوں نے دنیا کو بدامنی میں جھونک دیا ہے مگر قرآنی مقابلے بھی منعقد کراتے ہیں ۔

مکہ میں جاری حفظ مقابلوں میں دنیا کے ۲۹ حفاظ کرام مختلف ممالک سے شریک ہیں اور منتظمین کے مطابق قرآںی صلاحیتوں کا اجاگرکرانا مقابلوں کا مقصدا بتایا جاتا ہے۔


اٹھتیسویں حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن مقابلے اگلے ہفتے کے آخر تک مسجد الحرام میں جاری رہیں گے۔

مدینہ اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ «احمد بن علی السدیس»، ام القرآ یونیورسٹی کے استاد «امین بن ادریس فلاته»، خرطوم کے استاد «علی بن محمد الزین مبروک»، ترکی کی دیانت پارٹی کے استاد «محمد قیلیچ»، اور دبیی کے استاد «شیخ علی حسن آل علی» مقابلوں میں ججز کے فرائض انجام دیں گے۔


3539105

نظرات بینندگان
captcha