لبنان میں قومی قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

لبنان میں قومی قرآنی مقابلوں کا اعلان

7:38 - October 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501744
بین الاقوامی گروپ: انیسویں قومی قرآنی مقابلے اتوار سے ملک کے مختلف حصوں میں شروع ہوں گے جو ایک مہینے تک جاری رہیں گے۔
لبنان میں قومی قرآنی مقابلوں کا اعلان

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق قومی قرآنی مقابلے «توجیه و ارشاد» قرآنی انجمن کے تعاون سے حفظ، قرآت، تجوید اور تفیسر کے شعبوں میں منعقد ہوں گے۔


اتوار سے شروع ہونے والے مقابلوں میں طلبا اور طالبات کے الگ الگ شعبے مقرر کیے گیے ہیں۔


لبنان کے علاقوں ،بیروت، نبطیه، صور، بعلبک اور هرمل میں مقابلے منعقد ہوں گے جنمیں پندرہ سال سے پینتالیس سال تک کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق لبنان کے قومی حفظ مقابلوں میں پانچ، دس ، بیس اور مکمل قرآن کے مقابلے شامل ہیں جبکہ تفسیر کے لیے سوره «احزاب» کا انتخاب کیا گیا ہے۔


3539140

نظرات بینندگان
captcha