مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

IQNA

13:49 - October 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3501755

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

بین الاقوامی گروپ: ہندو ازم یا مذہب کو سیاست میں استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کے ریمارکس

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں، بھارتی سپریم کورٹ
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے ہندو ازم کو سیاست میں استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور یہاں مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔ عدالت نے کہا کہ اس موقف سے اتفاق نہیں کیا جاسکتا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور یہ کہ اسے پارلیمنٹ دیکھ لے گی ،عدالت نے کہا کہ پارلیمنٹ نے پچھلے بیس سال میں اس معاملے پر کچھ نہیں کیا۔
نظرات بینندگان
captcha