وہابی فورس بنانے کی ایک اور سازش

IQNA

وہابی فورس بنانے کی ایک اور سازش

13:59 - October 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501763
بین الاقوامی گروپ؛ سعودی عرب تکفیری جنگجوؤں پر مشتمل فوجی بریگیڈز تشکیل دینے لگا مقصد یمن پر زمینی حملہ کرنا بتایا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- یمن میں عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کئی مہینوں سے تکفیری جنگجوؤں پر مشتمل 2 فوجی بریگیڈز تشکیل دینے کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے سعودی عرب حوثیوں کا گڑھ سمجھا جانے والا یمنی صوبہ صعدہ پر حملہ کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب تکفیریوں پر مشتمل فوجی بریگیڈز تشکیل دینے پر کافی تیزی سے کام کر رہا ہے جس کے لیے وہ تکفیری دہشت گردوں کو یمن کے جنوبی اور شمالی علاقوں سے جمع کر رہا ہے اور یمنی تکفیریوں کے علاوہ ان فوجی بریگیڈز میں سعودی عرب اور بعض افریقی ممالک کے تکفیری بھی شامل کئے جائیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha