قرآن اور اہل بیت ایک ساتھ؛ زائرین کے لیے قرآنی اسٹالز

IQNA

قرآن اور اہل بیت ایک ساتھ؛ زائرین کے لیے قرآنی اسٹالز

6:52 - October 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3501764
بین الاقوامی گروپ: عراق کی قرآنی کونسل کے تعاون سے لاکھوں زائرین کے لیے کربلا جانے والے راستوں پر اسٹالوں کا اہتمام کیا جارہا ہے

قرآنی اور اہل بیت ایک ساتھ؛ زائرین کے لیے قرآنی اسٹال


ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق قرآنی اسٹالوں کے انچارج امیر الکعبی کا کہنا ہے : کونسل کے تعاون سے اربعین پر آنے والوں کے لیے قرآنی اسٹالیں لگانے کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کربلا کے جنوب،مشرق اور شمالی صوبوں سے آنے والے راستوں پر اسٹالز اور چھوٹے کیبین لگائے جارہے ہیں ، ان شہروں میں بصره، ذی‌قار، میسان، واسط، مثنی، دیوانیه، نجف اشرف، بابل، بغداد، صلاح‌الدین، ڈیالہ اور کربلا وغیرہ شامل ہیں۔


الکعبی کے مطابق اسٹالوں میں قرآنی مراکز اور مدارس کے اسٹاف کا تعاون حاصل ہوگا ۔

دس دن تک کام کرنے والے قرآنی اسٹالوں میں قرآت کی درستگی، نماز کے احکام اور قرآت، حسن قرآت اور دعاوں کو درست پڑھنے کے طریقے سکھائے جائیں گے۔


قرآنی تعلیمات کی ترویج اور قرآنی مراکز میں ہم آہنگی کے لیے قرآنی کونسل قائم کی گئی ہے۔

قرآنی کونسل کے تعاون اور ہم آہنگی سے آستانہ‌ علوی، عباسی، حسینی، کاظمین، عسکرین اور مسجد کوفہ میں دارالقرآن کے تعاون سے قرآنی پروگرامز بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔


3539993

نظرات بینندگان
captcha