ذاکر نائیک پر پابندی عائد

IQNA

ذاکر نائیک پر پابندی عائد

7:04 - October 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3501798
ہندوستان کی وزارت قانون نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کے جرم میں ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

ذاکر نائیک پر پابندی عائد


ایکنا نیوز- ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا کی وزارت قانون نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کے جرم میں ذاکر نائیک کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ذاکر نائیک پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام ہے اس سے قبل ڈھاکہ میں ہونے والے حملے میں ملوث ایک شخص ذاکر نائیک سے متاثر تھا۔


 ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک وہابی اور یزیدی نظریہ کے اہم مبلغ ہیں جنھیں سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

ذاکر نائیک کی پیس ٹی وی سے نشر ہونے والی تمام تقاریر کو بھی جمع کی جارہی ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ملک کے اندر اور باہر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔


ذاکر نائیک کی تقاریر سے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے علاوہ اسلام کا چہرہ بھی مسخ ہورہا ہے اور اکثر اسلام کے خلاف الزامات لگانے کی وجہ انہیں جیسی تقاریر ہوتی ہیں۔

سلفی مبلغ نے کبھی طالبان، داعش یا النصرہ وغیرہ کی مذمت نہیں کی ہے اور اکثر دیگر مذاہب کی توہین بھی کرتا رہتا ہے۔


3541348

نظرات بینندگان
captcha