شیعہ علما کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا سراسر نا انصافی ہے۔ مجلس وحدت

IQNA

شیعہ علما کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا سراسر نا انصافی ہے۔ مجلس وحدت

7:11 - October 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3501803
بین الاقوامی گروپ: مظلوم اور ظالم کو یکساں سزا دینے کے خلاف سخت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں - علما

شیعہ علما کو نام فورتھ شیڈول میں ڈالنا سراسر ناانصافی ہے۔ مجلس وحدت


ایکنا نیوز- وحدت نیوزکے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملت تشیع کے علماء کرام و اکابرین کی شہریت کی معطلی اور مومنین کی بے جا گرفتاریوں اور شیڈول فور میں ڈالے جانے پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی، سیکرٹری سیاسیات لاہور سید حسین زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم حسین، رانا ماجد علی سمیت لاہور کے عہدیداران نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی کا خطاب میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں بزرگ علماء کرام کو شیڈول فور میں ڈالے جانے، بے گناہ اور پُرامن مومنین کی بے جا گرفتاریوں اور عزاداری سید الشہدؑ میں رکاوٹیں ڈالنے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارے علماء کرام و اکابرین کو فورتھ شیڈول میں ڈالنا ہمارے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت و بقاء کیلئے ملت تشیع اپنے ذمہ دارنہ کردار کو کبھی فراموش نہیں کرئے گی، بے جا گرفتاریوں اور حکومتی جبر کو راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، حکومت فی الفور ہمارے علماء کرام اور اکابرین و کارکنان پر لگائی جانیوالی پابندیوں کو حتم کر کے ان کا نام شیڈول فور سے نکالا جائے بصورت دیگر ہم پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایک طرف بیلنس پالیسی کے نام پر مفسر قرآن اور امن پسند شیعہ علما کو انتقامی کارروایی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دوسری طرف پابندی کے باوجود تکفیری گروپوں کو اسلام آباد جسیے اہم شہروں میں ریلی نکالنے دی جارہی ہے جو نیشنل ایکشن پلان پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
نظرات بینندگان
captcha