
ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے قرآںی شعبے کے مطابق حرم امام حسین(ع) سے وابستہ دارالقرآن کے تعاون سے مغربی جاوا کے شہر «بانڈونگ» میں قرآنی کورس منعقد کیا گیا جسمیں دس خواتین اساتذہ شریک تھیں ۔
آستانہ حسینی کے قرآنی شعبت کے انچارج حافظ «منتظر المنصوری» کے مطابق خواتین میں ڈاکٹر اور ٹیچرز شامل تھیں جنہوں نے کورس سے استفادہ کیا.
انہوں نے کہا کہ کورس میں تجوید،حفظ اور قرآنی اصول و احکام کے دروس سکھائے گیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اختتامی تقریب بانڈونگ شہر کے حسینیه الزهرا(س) میں منعقد کی گئی جسمیں امام بارگاہ الزہرا کے سربراہ اور معروف مبلغ «سیدحسین الکاف» بھی شریک تھے جنہوں نے کامیاب خواتین میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک انڈّونیشیاء میں آستانہ حسینی کے زیر اہتمام کورسز سے ملک کے مختلف حصوں سے دو سو سے زائد خواتین ٹیچرز اور طالبات استفادہ کرچکی ہیں۔