
ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف واقعات میں تیزی آرہی ہے اور انکے خلاف نفرت انگیز جرایم میں دیگر سالوں کی نسبت سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے
اس رپورٹ کی اسلامو فوبیا کے واقعات سے بہ آسانی تائید ہوجاتی ہے۔
ایف بی آئی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال نفرت میں اضافے کی رفتار نائن الیون کے واقعے کے بعد سے بڑھکر دیکھا گیا ہے۔
امریکہ میں مسلم کونسل نے اس رپورٹ کو وقعیت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لیڈروں بالخصوص ڈونالڈ ٹرمپ کو ان مسائل اور مشکلات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخاباتی مہم کے دوران بہت سے مسلم مخالف بیانات دئیے تھے اس لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزجرایم میں اضافے کو اس تناظر میں بھی دیکھا جاتا ہے۔