
ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق دنیا کے 22 ملکوں کے اہل تشیع کے تعاون سے کربلا میں اربعین حسینی کے موقع پر سب سے بڑا حسینی موکب لگایا گیا ہے جو زائرین امام حسین علیہ السلام کی پذیرائی کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، دنیا کے
22 ملکوں کے اہل تشیع نے باہمی طور پر کربلا میں سب سے بڑا حسینی موکب لگایا ہے جس
میں تین ٹائم کا کھانا، پانی، چائے وغیرہ مہیا ہے اور زائرین امام حسین (ع) پورے
ذوق و شوق کے ساتھ اس موکب سے کھانا تناول کرتے ہیں۔
یہ موکب جو "عبد اللہ
شیر خوار" کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ایران، کویت، سعودی عرب، بحرین، عرب
امارات، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستان، امریکہ اور عراق وغیرہ کے شیعوں نے باہمی
تعاون سے لگایا ہے۔

