
ایکنا نیوز- معروف عالم دین آیتالله العظمی سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کی وفات پر ترکی کی علما کونسل نے پیغام میں کہا ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسول خدا(ص) کا فرمان ہے: «بیشک عالم دین کی موت عظیم مصیبت اور ناقابل تلافی نقصان ہے.»
آیتالله العظمی سیدعبدالکریم موسوی اردبیلی جو مکتب اهل بیت(ع) کے عظیم خدمت گار تھے اور اپنی زندگی اسلام کی راہ میں تبلیغ کرتے ہوئے گذارے ، انکی وفات پر ہم دلی غم کا اظھار کرتے ہیں
بلاشبہ آج ہم ایک عظیم ربانی عالم دین سے محروم ہوگیے ہیں جنکی اسلام اور انقلاب اسلامی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے بلاشہ مدارس اور دیگر علمی اداروں میں بہت سے شاگرد تربیت کیے اور وہ ایک مہربان والد کے طور پر ہمیشہ طلبا کی رہنمائی کرتے تھے
ہم اس نقصان پر امام عصر(عج)، آیتالله سیدعلی خامنهای(مد ظله العالی)(رهبر معظم) اور تمام اہل علم کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔
ہم انکے دیگر خاندان کے افراد کے لیے صبر اور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔
ترک اهل بیت(ع) علما کونسل(اهلادر)