ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الشروق» کے مطابق ملکی سطح پر ٹاپ پوزیشن لینے والے حفاظ کے درمیان مقابلہ حفظ اتوار کے دن سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہورہا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا
قطر کے «شیخ جاسم بن محمد بن ثانی» قرآنی مقابلوں کے اعلامیے کے مطابق مقابلے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔
کمیٹی کے مطابق اکیس ممالک سے ۳۷ ٹاپ حفاظ مختلف ممالک سے مقابلے میں شریک ہوں گے جنمیں قطر، سعودی عرب، مصر، فلسطین، الجزائر، تیونس، اردن، کویت، سومالیہ، لیبیا، سوڈان، بحرین، مراکش، موریتانیہ، بنگلہ دیش، نایجریا، چاڈ، مالی، ترکی، ملایشیاء اور کیمرون کے نمایندے شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق مقابلوں شریک پوزیشن ہولڈرز حفاظ ایشیاء اور دیگر براعظموں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں ۔
قطر میں «شیخ جاسم بن محمد بن ثانی» قرآنی مقابلہ ہر پانچ سال کے بعد منعقد کیا جاتا ہے اور اس بار مقام اول حاصل کرنے والے حافظ کے لیے دس لاکھ ملین ریال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دیگر حفاظ کو بھی اہم انعامات دیے جائیں گے۔
مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور نوجوان حفاظ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ «شیخ جاسم بن محمد بن ثانی» کے تعاون سے غیرعرب زبان اور بچوں کے لیے بھی قرآنی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں.