
ایکنا نیوز- آستانہ قدس علوی کے مطابق ایام رحلت رسول اکرم(ص) اور شهادت امام حسن مجتبی(ع) کی مناسبت سے نجف اشرف اور حرم علوی میں زائرین کی بڑی تعداد پہنچ گیی ہے۔
آج اٹھائیس صفر کے حوالے سے عراق میں عام تعطیل ہے اور حرم علوی میں مجلس و عزاداری کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا البتہ چہلم کے بعد سے اب بھی رش کافی حد تک برقرار ہے۔
آستانہ علوی کے مطابق زائرین کی خدمت رسانی کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل
کی گیی ہیں ۔
