ترکی ؛ بصارت سے محروم طلبا کا قرآنی کارنامہ

IQNA

ترکی ؛ بصارت سے محروم طلبا کا قرآنی کارنامہ

7:54 - December 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3502061
بین الاقوامی گروپ: ترکی کے صوبے «دیاربکر» کے شہر «سیلوان» کے تین نابینا جوانوں نے قرآن مجید حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا

ترکی ؛ بصارت سے محروم طلبا کا قرآنی کارنامہ


ایکنا نیوز- ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق «یوسف گزج» اور بہن – بھائی بنام «کمرون» اور «رشاد» پیدایشی طور پر بصارت سے محروم ہیں مگر زندگی کے تمام شعبوں میں عام افراد کے شانہ بشانہ کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔


نوجوان حافظ رشاد کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود میں نے اپنی بہن کمرون کے ساتھ بھرپور کوشش اور لگن سے قرآن مجید کو حفظ کرلیا ہے اور فقہ و تفسیر کی کلاسوں سے بھی ہم استفادہ کررہے ہیں۔


انکا کہنا ہے حفظ کرنے کی راہ میں بہت سی مشکلات حایل ہوئی مگر ہم نے صبر و استقامت سے کام لیا اور بلاآخر ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیے ہیں۔

رشاد کی بہن کمرون کے اس بارے میں کہنا ہے : ہم نے لگن سے کام کیا اور ایک سال کا عرصہ لگا پھر ہم حفظ کرنے میں کامیاب ہوگیے ۔

3552177

نظرات بینندگان
captcha