سنی تنظیموں کے زیراہتمام فروغ عشق رسول ؐ میلاد ریلی

IQNA

سنی تنظیموں کے زیراہتمام فروغ عشق رسول ؐ میلاد ریلی

15:00 - December 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3502075
بین الاقوامی گروپ: ریلی پکا فتو منڈ چوک سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں کا چکر لگا کر ختم ہوئی
ایکنا نیوز- دنیانیوز کے مطابق جماعت اہلسنت ،انجمن طلبا اسلام ،مصطفائی تحریک اور دیگر سنی تنظیموں کے زیراہتمام فروغ عشق رسول ؐ میلاد ریلی نکالی گئی۔
ریلی پکا فتو منڈ چوک سے شروع ہوئی اور جناح روڈ جگنہ با زار و دیگر بازاروں کا چکر لگا کر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت پیر سید احمد رضا جماعتی، صاحبزادہ محمد عبدالحفیظ، حاجی یعقوب چشتی،چوہدری اقبال ہنجرا، صاحبزادہ محمد طاہر رضا رضوی، صوفی محمد منیر‘ صاحبزادہ محمد عدیل عارف،حافظ محمد سعیدنے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امت کو کمزور کرنے کیلئے مسلم دشمن عناصر کا سب سے بڑا ٹارگٹ مسلم نوجوان ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha