
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Indy Star» کے مطابق اپیسکوپال کے «کرایسٹ چرچ کٹیڈرال» نے شہر کے تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو میلاد حضرت مسیح(ع) کے حوالے سے مشترکہ جشن میلاد میں شرکت کی دعوت کی تھی
انڈیانا میں مسلم انجمن کے نمایندے«ایاس رداد» نے مشترکہ جشن سے خطاب میں کہا: وقت آگیا ہے کہ فاصلوں کو سمیٹا جائے اور بیگانگی کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کریں
انہوں نے کہا: یہ پہلی بار ہے کہ میلاد مسیح(ع) میں اس کلیسا نے رسمی طور پر مسلمانوں کو دعوت دی ہے ورنہ اس سے پہلے بھی مسلمان ان جشنوں میں شرکت کرتے آرہے ہیں کیونکہ انجیل کی طرح قرآن مجید بھی حضرت مسیح(ع) اور حضرت مریم(س) کے لیے خاص اہمیت کا قایل ہے۔
انہوں نے حضرت مسیح(ع) کے بارے میں قرآنی آیات کی بھی تلاوت کی تو حاضرین حیرت زدہ ہوگیے کہ یہ کیا قرآن پڑھ رہا ہے یا انجیل۔
کلیسا کے سربراہ«استیو کارلسن» نے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: عوام صلح کے طلبگار ہیں اور آج کا دن وحدت اور ہم آہنگی کا دن ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ مسلمانوں اور عیسائیوں میں اتحاد نہ ہو۔


