الجزائر ؛ قرآن مجید کی اشاعت کے لیے سخت قوانین

IQNA

الجزائر ؛ قرآن مجید کی اشاعت کے لیے سخت قوانین

7:55 - January 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502237
بین الاقوامی گروپ: الجزایر کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے قرآن مجید کی اشاعت کے لیے نئی شرایط کا اعلان کردیا

الجزائر ؛ قرآن مجید کی اشاعت کے لیے سخت قوانین


ایکنا نیوز- الجزایر کے روزنامه «النهار» کے مطابق وزارت اوقاف کے مطابق قرآن مجید اور اسلامی کتابوں کی اشاعت کے لیے شرایط پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔

نئے قوانین یا شرایط کے مطابق قرآن مجید یا مذہبی کتابوں میں کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے اور قرآن مجید صرف

روایت «ورش نافع»( قرائات عشر) کے رو سے چھاپا جاسکتا ہے ۔


تمام قرآن مجید یا مذہبی کتابوں کی چھپائی سے قبل وزارت مذہبی امور اور اوقاف کا اجازت نامہ لینا ضروری ہوگا ۔

جدید قوانین کے مطابق ملک میں مذہبی کتابوں کی درآمد سے قبل معلوم کرنا لازم ہوگا کہ کتاب میں کسی کی توہین نہیں کی گئی ہے، ملکی قوانین اور ثقافتی اقدار سے ہم آہنگ ہے اور نگران کمیٹی کی نظارت کے ساتھ اقدام کرنا ہوگا۔

3559100

نظرات بینندگان
captcha