
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Christian Today» کے مطابق نیوجرسی میں طویل مدت کے بعد مسجد کی تعمیر کی اجازت عیسائی باشندوں کی حمایت نے ممکن کردی
مسجد بنانے کے امورپر کام کرنے والے جج مایکل شیپ نے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر کی اجازت نہ دینا مسلمانوں سے نا انصافی ہوگی
برناڈز شہرکے مسیحی باشندوں نے اس کیس میں مکمل طورپر مسلمانوں اور مسجد کی تعمیر کی حمایت کی۔
شہر کے عیسائی باشندوں نے خط میں عدالت سے درخواست کی کہ صرف چند افراد کی مخالفت پر مسجد سے مسلمانوں کو محروم کرنا انصاف نہیں اور ہم سب مسجد کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مسجد بنانے کی درخواست عدالت رد کرچکی تھی۔