گارڈین: عراق میں شیعوں پر داعش کا حملہ نسل کشی میں شمار ہوتا ہے

IQNA

گارڈین: عراق میں شیعوں پر داعش کا حملہ نسل کشی میں شمار ہوتا ہے

8:07 - January 07, 2017
خبر کا کوڈ: 3502253
بین الاقوامی گروپ: برطانوی اخبار«گارڈین» لکھتا ہے : داعش کا شیعوں پر حملہ سیاسی نہیں بلکہ درست معنوں میں نسل کشی کہا جاسکتا ہے

گارڈین: عراق میں شیعوں پر داعش کا حملہ نسل کشی میں شمار ہوتا ہے


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی شفقنا کے مطابق گارڈین اخبار نے عراق میں داعش کے بڑے حملوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

اخبار میں سیاسی امور کے ماہر «رانج علاءالدین» لکھتا ہے : بجا طور پر عراق میں شیعوں پر داعش کے حملوں کو نسل کشی میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

علاءالدین بغداد اور صدر سٹی میں حالیہ حملوں کے حوالے سے لکھتا ہے : موصل می داعش کی شکست کے امکانات واضح ہوچکے ہیں مگر یہ دہشت گروہ عوام سے انتقام لینے پر کمربستہ ہوچکا ہے۔


سیاسی امور کے ماہر کا کہنا ہے : عراق میں عوام کے مسایل کی اہم وجہ برطانیہ اور امریکہ کی نا اہلی ہے جبکہ میڈیا کا کردار بھی گھناونا ہے جو ان حملوں کو سیاسی تناظر میں پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے حالانکہ ان حملوں کو بجا طور پر شیعہ نسل کشی قرار دیا جاسکتا ہے۔


علاء الدین لکھتا ہے کہ مغرب نے اس بحران سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ بھی کہا چکا ہے کہ وہ امریکی وسایل کو ان جھگڑوں میں خرچ نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ۔

رایٹر مزید لکھتا ہے: شیعہ اور دیگر اقلتیں اس وجہ سے قربانی بن رہی ہیں کیونکہ داعش کے افکار کے رو سے یہ اسلام سے خارج ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ حالات کے تناظر میں اقوام متحدہ کو چاہیے کہ ان حملوں کو نسل کشی قرار دے۔

3560082

نظرات بینندگان
captcha