برطانیہ؛ «لینکلن» مسجد غیر مسلموں کی میزبان

IQNA

برطانیہ؛ «لینکلن» مسجد غیر مسلموں کی میزبان

8:12 - January 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502259
بین الاقوامی گروپ: اسلامی فن معماری اور اقدار کی آشنائی کے لیے برطانیہ کی «لینکلن» مسجد آج تمام دیگر غیر مسلموں کے لیے کھلی رہے گی

برطانیہ؛ «لینکلن» مسجد غیر مسلموں کی میزبان


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «thelincolnite» کے مطابق برطانیہ کے مشرقی علاقے میڈلینڈ کی مسجد «لینکلن» میں ہر سال دیگر اقوام اور مذاہب سے دوستی اور ہم آہنگی کا دن منایا جاتا ہے۔

لینکلن اسلامی انجمن کی کوششوں اور پروگرام سے اس علاقے میں اسلام شناسی میں کافی مدد ملی ہے.


انجمن کے ڈایریکٹر «احمد تنویر» کا کہنا ہے : «لینکلن» مسجد میں آج دن بھر مسجد کھلی رہے گی اور اسلامی شناسی اور فن معماری کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا.

انکا کہنا ہے کہ اس مسجد کی کوششوں سے اب تک کافی لوگ اسلام سے آشنا ہوچکے ہیں.


لینکلن اسلامی انجمن کی عمارت تیس سال پہلے ایک کلیسا کی ملکیت تھی جس کو مسلمانوں نے خریدا اور اس وقت سے اسلامی انجمن کے طور پر اہم کردار ادا کررہی ہے۔

انجمن کی ویب سایٹ کے مطابق گذشتہ چند سال میں کم از کم پندرہ لوگ اس انجمن کے توسط سے اسلام قبول کرچکے ہیں ۔


3560200

نظرات بینندگان
captcha