قرآن کی حمایت پر اسکاٹ لینڈ پولیس تحقیق کرے گی۔

IQNA

قرآن کی حمایت پر اسکاٹ لینڈ پولیس تحقیق کرے گی۔

20:28 - January 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502316
بین الاقوامی گروپ: اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے گلاسکو کلیسا میں قرات قرآن پروگرام رکھنے پر الزامات کی تحقیق پر آمادگی کا اظھار کیا ہے۔
قرآن کی حمایت پر اسکاٹ لینڈ پولیس تحقیق کرے گی۔

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Christian Daily» کے مطابق گذشتہ ہفتے کو گلاسکو کے سینٹ میری کلیسا میں مقامی پادری نے ایک جوان کو تقریب میں قرآن کی تلاوت کی دعوت دی۔ اس کا مقصد مسلمانوں اور عیسائیوں میں وحدت کی فضا قایم کرنا تھا۔

اس اقدام پر بعض عیسائی طبقوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت مسیح[ع] کو محترم ماننا ٹھیک مگر ان کو خدا کا بیٹا نہ ماننا قابل قبول نہیں لہذا مسلمانوں کی کلیسا میں قرآت کی اجازت دینا مناسب نہیں۔

بڑی تعداد میں اعتراضات کے بعد کلیسا انتظامیہ نے پولیس کو اس حوالے سے رپورٹ کردی جس کے بعد پولیس نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات پر آمادہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اختلافی مسایل معاشرے میں عدم استحکام پیدا کرسکتے ہیں لہذا وحدت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔

سینٹ مری کلیسا کے پادری «کلوین هولڈزورث» نے کہا ہے کہ قرآت قرآن کلیسا میں نامناسب نہیں اور دونوں مذاہب میں وحدت میں اضافہ کا باعث بنے گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ کلسیاوں کی جانب سے اس پر اعتراض باعث حیرت ہے ۔

3563376
نظرات بینندگان
captcha