تکفیری دہشت گردوں کو دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے: آرمی چیف

IQNA

تکفیری دہشت گردوں کو دوبارہ سراٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے: آرمی چیف

16:53 - January 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502348
بین الاقوامی گروپ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کھوئے ہوئے ٹھکانے حاصل کرنےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ایکنا نیوز-ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد پارا چنار کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال عملے کو ان کے بہتر علاج کی ہدایات بھی کیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کی امداد بھی کی جائے گی۔

آرمی چیف کی آمد پر قبائلی علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی اور انہیں دوبارہ سراٹھانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں گزشتہ روز یعنی ہفتے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha