ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق ہر جمعے کو نماز کی ادائیگی کے بعد امام علی اسلامی مرکز کے تعاون سے شرعی سوالوں کے جوابات دینے کی نشست منعقد کی جارہی ہے۔
مرکز میں دیگر پروگراموں کے ساتھ اس علمی ادارے میں قرآت نماز کی درستگی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جبکہ حجتالاسلام والمسلمین مظلومی ان نشستوں میں شرعی سوالوں کے جواب دیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد یہاں کے مسلمان آبادی کو دینی فرائض سے آگاہ کرنا ہے ۔ اس نشست کے لیے حجتالاسلام مظلومی قرآت کی درستگی پر بھی مومنین کی معاونت کریں گے