فرانس؛ وہابی مسجد کو دوبارہ کھولنے پر پابندی عائد

IQNA

فرانس؛ وہابی مسجد کو دوبارہ کھولنے پر پابندی عائد

7:48 - January 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502363
بین الاقوامی گروپ: فرانس کی قومی کونسل نے «سن سن ڈنی» شہر میں سلفیوں سے وابستہ مسجد «الروضه» کو تکفیری جہادیوں کے حق میں تبلیغ کرنے کی وجہ سے دوبارہ کھولنے سے روک دیا

فرانس؛ وہابی مساجد کو دوبارہ کھولنے پر پابندی عائد


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے البلد کے مطابق روزنامہ لومونڈ لکھتا ہے : «سن سن ڈنی» شہر میں سلفیوں سے وابستہ مسجد «الروضه» سلفی تبلیغی گروہ «مؤسسه بیت مصر» کے تعاون سے کام کررہی ہے جو گذشتہ سال نومبرکو حکومتی کارروائی میں بند ہوچکی ہے

اخبار کے مطابق اس مسجد میں بہت سے تکفیری جہادی نماز کے بہانے اکٹھے ہوکر پروگرام کرتے تھے

مسجد کے متولی صالح عطیه نے عدالت میں کیس دایر کردیا مگر عدالت نے مسجد کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا۔


خفیہ ایجنسیز نے اس مسجد میں جوانوں کی برین واشنگ اور انکو جہاد کی طرف راغب کرنے اور مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی تھیں۔


فرانس کی قومی کونسل نے مسجد کو سلامتی کے لیے نامناسب قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمی اور دوبارہ کھولنے کو خطرناک قرار دیا ہے

اخبار لکھتا ہے: اس مسجد کا امام تیس سالہ جوان «حاتم روینزو» نامی فرد ہے جو رپورٹ کے مطابق سلفی جہادیوں سے قریبی روابط رکھتا ہے جو خطبوں میں شام اور جہاد کی تبلیغ کرتا رہتا ہے۔


3565768

نظرات بینندگان
captcha